جنگ آزمودہ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - وہ شخص جو معرکۂ کار زار میں شریک ہو چکا ہو، تجربہ کار سپاہی، بہادر، جنگ آزما۔ (پلیٹس؛ نوراللغات)
اشتقاق
فارسی زبان میں اسم 'جنگ' کے ساتھ مصدر 'آزمودن' مشتق صیغۂ حالیہ تمام 'آزمودہ' لگنے سے مرکب 'جنگ آزمودہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔
جنس: مذکر